نرملا سیتا رمن انڈمان نکوبار کا دورہ

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن آج انڈمان اور نکوبار جزائر میں ایک مشترکہ فوجی مشق کا معائنہ کریں گی، جس میں فوج، فضائیہ، بحریہ اور ساحلی گارڈ حصہ لے رہے ہیں۔ وہ تینوں مشقوں ، زندگی بچانے کی عام مشن خشکی اور تری کی مشق اور ایک مشترکہ مشق کا معائنہ کریں گی۔ محترمہ سیتا رمن جزیروں کے ایک 2 روزہ دورے پر کل پورٹ بلیر پہنچی تھیں۔
وزیردفاع سیتارمن گریٹ نکوبار جزیرے سے آج ، کیمپ بیل خلیج سے کچھ دور کمان کی سبھی فوجوں کی شمولیت والی ایک مشن کا معائنہ کریں گی۔
وزیر دفاع ، فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گی اور پورٹ بلیئر میں برہ گنگ فوجی اسٹیشن پر انڈمان اور نکوبار کمان کے فوجیوں کے لئے شادی شدہ فوجیوں کے رہائشی پروجیکٹ ایم اے پی کے دوسرے مرحلے کا افتتاح بھی کریں گی۔