شام پر اسرائیلی ہوائی حملہ

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ختمِ ہفتہ شام میں ایک فضائی حملہ کیا ہے۔ آج ایک کابینہ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی گوداموں پر حملہ کیا ، جس میں ہتھیار رکھے ہوئے تھے۔ شام کی فضائیہ کے مطابق دمشق ہوائی اڈے پر ٹرانسپورٹ کی وزارت کے صرف ایک گودام کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل نے شام میں ایران کو اپنا فوجی اثر و رسوخ بڑھانے سے روکنے کا عہد کررکھا ہے۔ ایران ، صدر بشر الاسد حکومت کی حمایت کرتا ہے۔