بنگلورو نے جیتا پہلی بار پریمیئر بیڈمنٹن لیگ ٹائٹل

بینگلورو ریپٹرس نے پہلی بار پریمیئر بیڈمنٹن لیگ ٹائٹل جیتا ہے۔ کل رات بینگلورو میں کھیلے گئے فائنل میں بینگلورو کی ٹیم نے ممبئی راکٹس کو چار تین سے ہرادیا۔ سرکردہ کھلاڑیوں کیدامبی سری کانت ، وو جی ترنگ، محمد احسان اور ہینڈرا ستیہ وان کی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے اپنے اپنے میچ جیت کر بینگلورو ریپٹرس کو جیت دلائی۔