جموں وکشمیر: حزب المجاہدین کا دہشت گرد ہلاک

جموں وکشمیر میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلعے کے ایجس علاقے سے حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اس دہشت گرد کو حراست میں لیا ہے اور اسے حفاظتی دستوں کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد 2014 سے سرگرم تھا اور اسے بی زمرے کا دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔کل جنوبی کشمیر میں شوپیان سے دلی پولیس اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے حزب المجاہدین کے 2کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔