پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک سے باہر جانے کی درخواست مسترد

پاکستان کی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کی اُس درخواست کو مسترد کردیا جس میں ملک سے باہر جانے پر عائد پابندی سے متعلق فہرست ای سی ایل سے اُن کے ناموں کو ہٹائے جانے کے لیے کہا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کے ملک سے باہر جانے پر روک لگی ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ان تینوں نے وزارت داخلہ کو الگ الگ درخواست دے کر اپنے ناموں کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔

پچھلے سال اگست میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کی ایک میٹنگ میں شریف خاندان کے افراد کے ناموں کو ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ اسلام آباد میں جوابدہی کی ایک عدالت نے جولائی میں نواز شریف، مریم اور ان کے شوہر کو ایون فیلڈ جائیداد کے کیس میں قصوروار قرار دیا تھا اور انھیں جیل بھیج دیا تھا۔