یوروپی  یونین سے برطانیہ کی علحیدگی سے ملک کی معیشت  کے متاثر ہونے کا امکان :آئی ایم ایف

بین الاقوامی  مالیات فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹن لگارڈے نے خبرد ار کیا ہے کہ یوروپی  یونین سے برطانیہ کی علحیدگی کا مطلب ہے کہ یہ ملک کی معیشت کےلئے جتنا اب بہتر ہے آئندہ کبھی نہیں ہوگا۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ لگارڈے نے یوروپی یونین سے برطانیہ کی علحیدگی کی نکتہ چینی کی۔ برطانیہ کو اگلے مہینے کی انتیس  تاریخ تک یوروپی یونین سے علحیدہ ہونا ہے۔