جمووکشمیر : کلگام میں پانچ دہشت گرد مارے گئے

جموں و کشمیر کے کگام ضلع میں  کیلام دیوسر کے علاقے میں حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔  آمنے سامنے کی یہ فائرنگ صبح سویرے حفاظتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم کی طر ف سے محاصرے اور تلاش کی کارروائی  کے بعد شروع ہوئی۔ یہ کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی میں ایک سراغ کی بنیاد پر کی گئی تھی، جیسے ہی سیکورٹی فورسیز مشتبہ جگہ پر پہنچی، تووہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔