چنوک ہیلی کاپٹر بھارت پہنچے

زیادہ وزن لے جانے والے 15 چنوک ہیلی کاپٹر  ، جن کا بھارتیہ فضائیہ آئی اے ایف نے آرڈر دیا تھا، بھارت پہنچ گئے ہیں۔ سی ایچ -47 ایف  ہیلی کاپٹر ، گجرات میں مندرا بندر گاہ پرموصول کئے گئے او رانہیں چنڈی گڑھ میں اس کے ٹھکانے پر منتقل کردیا  جائے گا۔ چنوک بنانے والی کمپنی بوئنگ نے ان ہیلی کاپٹروں کے پہنچنے کا اعلان کیا ہے جن سے بھارتی فضائیہ کی وزنی  سامان لانے لے جانے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ تقریباًدس ٹن وزن لے جانے والے اس ہیلی کاپٹر کی فراہمی وقت سے پہلے ہی کردی گئی ہے۔  بھارت نے ستمبر 2015 کو بھاری وزن اٹھانے والے 15 چنوک اور حملے کرنے والے اے ایچ -64 ای حملہ کرنے والے 22 اپاجے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لئے امریکہ کے ساتھ  تین ارب ڈالر کے سودے پر دستخط کئے تھے۔