ایئر چیف مارشل  بریندر سنگھ دھنوا کا چار  روزہ دورہ بنگلہ دیش

ایئر چیف مارشل  بریندر سنگھ دھنوا پیر کے روز سے بنگلہ دیش کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش  کے دفاع کی تینوں شاخوں کے سربراہوں اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ فضائیہ کے سربراہ بنگلہ دیش  کی فضائیہ کے آپریشنل اور تربیتی یونٹوں کا بھی دورہ کریں گے۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ  دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مزید دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور مفید تبادلوں میں اضافہ کرنے میں مدد گار ہوگا۔