تیونیشیا  : 2015 میں دو ہلاکت خیز  دہشت گردانہ حملوں کی پاداش میں سات افراد کو عمر قید کی سزا

تیونیشیا  کی ایک عدالت نے ملک میں 2015 میں دو ہلاکت خیز  دہشت گردانہ حملوں میں شامل ہونے کی پاداش میں سات افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان حملوں میں تقریباً ساٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ دیگر  ملزموں کو 16 سال سے چھ مہینے تک کی قید کی سزادی گئی ہے۔ اس مقدمے میں کل 51 مشتبہ افراد شامل تھے جس میں 27 کو ان کی سماعت کے دوران بری کردیا گیا تھا جو 18 مہینے تک چلی تھیں۔ بارڈو نیشنل میوزیم پر ہوئے حملے میں 21 لوگ ہلاک ہوئے تھے جب کہ تیونس   سے تقریباً 150 کلو میٹر پر سوسی کی ایک تفریح گاہ میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان دونوں ہی قتل عام کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروپ نے لی تھی، جو ایک کے بعد ایک تین مہینوں میں ہوئے تھے۔