امریکہ کی حمایت والی شام کی فوجوں نے 41 مورچوں کو اپنے قبضے میں لیا

امریکہ کی حمایت والی شام کی فوجوں نے 41 مورچوں کو اپنے قبضے میں لیا ہے، جو دولت اسلامیہ  دہشت گرد گروپ کے قبضے میں تھے۔ فوجوں نے مشرقی شام میں دہشت گردوں کے اس چھوٹے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے ۔ کردوں کی قیادت میں شام کی ڈیموکریٹک  فوجوں نے کل یہ کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے ان فوجوں نے ہفتے کی رات کو داعش کے دہشت گردوں کا اس علاقے سے صفایا کرنے کی مہم شرو ع کی تھی۔ باغوث کے اندر زبردست لڑائی چل رہی ہے  جہاں سے 20 ہزار افراد کو باہرنکالا گیا ہے۔ امریکہ قیادت والے جنگی جہاز شام کی ڈیموکریٹک فوجوں کے لڑاکوؤں کی آگے بڑھنے میں مدد کررہے ہیں۔ امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق  اور شام میں ایک مرتبہ کنٹرول حاصل ہوجانے کے بعد دولت اسلامیہ گروپ کا اگلے ہفتے تک اس سارے ہی علاقے سے صفایا ہوجائے گا۔