آسٹریلیا کا  پاکستان میں پانچ یک روزہ   کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار

آسٹریلیا نے سیکورٹی تشویش کی وجہ سے پاکستان میں پانچ یک روزہ   کرکٹ میچوں میں سے کوئی بھی میچ وہاں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ دونوں  ٹیمیں اب متحدہ عرب امارات میں عالمی کپ کی تیاری سیریز میں مقابلہ کریں گی۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ اعلان کیاہے کہ سیریز کے سبھی میچ اگلے مہینے کی 22تاریخ سے 31 تاریخ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے  کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے کراچی میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔