یونیورسٹی اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن :مرکز لاسکتا ہے  آرڈی نینس

اگرسپریم کورٹ یونیورسٹی  اساتذہ کی بھرتی میں ریزرویشن میں تبدیلیوں کو چیلنج کرنے والی نظرثانی کی درخواست کو خارج کرتی ہے تو سرکار ایک آرڈیننس لائے گی۔ لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے میں ضمنی سوالات  کا جواب دیتے ہوئے فروغ انسانی  وسائل کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے یہ معلومات فراہم کیں۔انھوں نے کہا کہ عدالِت عالیہ کی طرف سے اِس معاملے میں اجازت کی خصوصی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔