سابق صدرجمہوریہ فخرالدین علی احمد کی 42 ویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت

سابق صدرجمہوریہ فخرالدین علی احمد کی آج 42 ویں برسی ہے۔ اس  موقع پر سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ، نئی دلّی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پر واقع اُن کے مزار پر گئے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی طرف سے اُن کے اے ڈی سی  نے جناب احمد کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔ بھارت کے پانچویں صدرجمہوریہ فخرالدین علی احمد 13 مئی 1905 کو پیدا ہوئے تھے اور 11 فروری 1977 کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا