یوروپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے امکان کو برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کیا مسترد

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے علاحدگی سے متعلق کسی معاہدے کے بغیر یوروپی یونین سے برطانیہ کی علاحدگی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ اس رائے شماری سے 29 مارچ تک یوروپی یونین سے برطانیہ کی علاحدگی کی مقررہ مدت میں تاخیر ہونا یقینی ہوگیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 29 مارچ کی مقررہ مدت تک بریگزٹ کے لئے کسی سمجھوتے کے بغیر علاحدی کے خلاف حکومت کی ایک تحریک پیش کی تھی جسے دارالعوام نے 43 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کرلیا۔ کل 321 ارکان پارلیمنٹ نے اس تحریک کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 278 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اب سبھی کی نگاہیں اس ووٹنگ پرہوں گی جس میں یوروپی یونین سے علاحدگی کے لئے ایک نئے معاہدے سے متعلق مذاکرات کی خاطر معینہ مدت میں توسیع کا مطالبہ کئے جانے کی امید ہے۔