امریکہ اور بھارت کا پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ

امریکہ اور بھارت نے دہشت گرد گروپوں اور لیڈروں کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹھوس اور ناقابل تنسیخ کارروائی کی مانگ کی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن نے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے کے ساتھ اپنی میٹنگ میں کہا ہے کہ واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اس کے ساتھ برابر کھڑا ہے۔ایک ٹوئیٹ میں جناب بولٹن نے کہا ہے کہ انھوں نے جناب گوکھلے کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ بھارت امریکہ کلیدی ساجھیداری پر پیش رفت کی جاسکے اور بھارت بحرالکاہل خطے کے لئے خیالات سے ایک دوسرے کو مطلع کیا جاسکے۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد جناب بولٹن اور امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو بھارت امریکی تعلقات کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔