کابینہ نے عام انتخابات کو دی منظوری

مرکزی کابینہ نے عوامی نمائندگی قانون کے تحت  قانونی نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے اس سال ہونے والے عام انتخابات کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے نائس معاہدے تک رسائی کی تجویز کو بھی منظوری دی۔ کابینہ نے لوکارنو معاہدہ کو بھی منظوری دی جس کے تحت  صنعتی ڈیزائن کیلئے ایک بین الاقوامی درجہ بندی قائم کی گئی ہے۔