شام: ادلیب پر روسی ہوائی حملہ میں 13شہری ہلاک

ملک شام کے ادلیب صوبے میں کل روس کے ایک ہوائی حملے میں چھ بچوں سمیت 13شہری ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ کی حقوق انسانی سے متعلق سیرین آبزرویٹری نے بتایا کہ اس حملے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ ادلیب کے زیادہ تر علاقہ پر دہشت گرد تنطیم حیات تحریر الشام کا قبضہ ہے۔ یہ وہ گروپ ہے جس کی قیادت القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سابق دہشت گرد کررہے ہیں۔