بھارت کو شکست دیکر آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی

آسٹریلیا نے پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھارت کو 35 رن سے ہراکر سیریز تین دو سے جیت لیا ہے۔ دلی میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے سامنے جیت کے لئے 273 رن کا نشانہ رکھا تاہم میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورس میں 237 رن پر ہی آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی طرف سے ایڈم زمپا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کیومنس ، رچرڈسن اور مارکس اسٹونیس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ادھر بھارت کے نائب کپتان روہت شرما نے ایک روزہ میچوں کی کرکٹ میں 8ہزار رن مکمل کرلئے۔ انھوں نے 56 رن اسکور کئے تھے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قراردیا گیا۔