روی شنکرپرساد کے ذریعے چین کے رویے پر اظہا رمایوسی

بی جے پی نے پاکستان میں قائم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں رکاوٹ کھڑی کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ نئی دلی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور مرکزی وزیر روی شنکرپرساد نے اِس معاملے میں راہل گاندھی کے نظریات کی وجہ سے ان پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔ جناب پرساد نے کہا کہ جناب گاندھی کا ٹوئٹ پاکستان میں سرخی بننا چاہئے۔ اپنے ٹوئٹ میں جناب گاندھی نے کہا تھا کہ چین کی طرف سے تکنیکی بنیاد پر رکاوٹ ڈالنے کے لئے وزیر اعظم کو چین پر اپنے رد عمل کا اظہار کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے جب اس معاملے میں بھارت کے خلاف قدم اٹھایا تو وزیر اعظم کی طرف سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔ جناب پرساد نے کہا کہ چین نے اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لئے اس وقت بھی تکنیکی رکاوٹ ڈالی تھی جب یوپی اے کی حکومت تھی۔