مسلح افواج کے جوانوں کو صدر جمہوریہ نے اعزازات سے نوازا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مسلح افواج کے جوانوں کو غیر معمولی شجاعت، دلیری اور انتہائی فرض شناسی کے صلے میں 3کیرتی چکر اور 15شوریہ چکر عطا کئے ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب کے دوران بہادری اور غیر معمولی خدمات انجام دینے کے لئے یہ ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ 2کیرتی چکر اور ایک شوریہ چکر بعد از مرگ دیے گئے۔ صدرجمہوریہ نے 15 پرم وششٹ سیوا میڈل، ایک اتم یودھ سیوا میڈل اور 25 اتی وششٹ سیوا میڈل فوج کے اعلیٰ افسروں کو دیے۔ ایک پرم وششٹ سیو میڈل فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کو دیاگیا۔ اس موقع پر دوسری شخصیات کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔