اے ایف سی فٹبال ٹورنامنٹ کوالیفائر: بھارت نے نیپال کو شکست دی

میانمار کے شہر منڈالے میں جاری اے ایف سی اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کوالیفائر کے اپنے دوسرے راؤنڈ میچ میں بھارت کی خواتین ٹیم نے نیپال کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرادیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت ایشیا کی اُن آٹھ ٹیموں میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گیا ہے جو کہ ٹوکیو سنہ دو ہزار بیس کھیلوں میں حصہ لے گی۔