آسٹریلیا: ملبورن کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آسٹریلیا میں اتوار کی صبح سویرے ملبورن میں ایک نائٹ کلب میں گولی چلائے جانے کا ایک واقعہ پیش آیا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد چار لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ سنہ انیس سو چھیانوے میں تسمانیہ کے پورٹ آرتھر میں گولی باری کے واقعہ میں پینتیس افراد مارے گئے تھے جس کے بعد بندوقوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا میں اس طرح کے واقعات بہت کم پیش آئے ہیں۔