موٹر ریسنگ: فارمولہ ون کی 1000 ویں ریس ہیلمٹن نے اپنے نام کی

چین کے  شہر شنگھائی میں اتوار کے روز لوئس ہیملٹن نے گراں پری میں اپنا دبدبہ قائم رکھتے ہوئے ریکارڈ چھٹی بار یہ ریس جیت لی۔ یہ فارمولہ  ون کی 1000 ویں ریس تھی۔

گرڈ میں دوسرے مقام سے شروع کرتے ہوئے ہیملٹن نے اپنی ہی ٹیم کے والٹیری بوٹاس کو شکست دی۔ فیراری کے سبیسٹین  ویٹل تیسرے مقام پر رہے۔