فن لینڈ:عام انتخابات میں بائیں بازو کے سوشل ڈیموکریٹس معمولی فرق سے کامیاب

فن لینڈ کے بائیں بازو کے سوشل ڈیموکریٹس نے کل کے عام انتخابات میں بہت ہی معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح انتہائی دائیں بازو کی فن پارٹی پیچھے رہ گئی ہے۔ 100 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد اینٹّی رینّی کی قیادت والی سوشل ڈیموکریٹس نے 200 رکنی پارلیمنٹ میں 40 سیٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فن پارٹی نے 39 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ قومی اتحاد پارٹی نے 38 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ برسراقتدار سینٹرپارٹی نے 31 سیٹیں جیتی ہیں۔ باقی سیٹیں دیگر پارٹیوں نے حاصل کی ہیں۔

رخصت پذیر وزیراعظم جوہا سیپیلا نے کہا کہ ان کی پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نقصان کی سب سے بڑی وجہ ہے معیشت کو سنبھالنے کے لئے ان کی انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے مشکل فیصلے۔