صومالیہ: ہوائی حملے میں داعش کا کمانڈر ہلاک

صومالیہ میں ایک ہوائی حملے میں دہشت گرد تنظیم داعش کا دوسرے نمبر کا کمانڈر مارا گیا ہے۔ شمال۔ مغربی علاقہ پنت لینڈ میں سلامتی کے وزیر عبدالصمد محمد گالان  نے آج کہا کہ یہ فضائی حملہ باری علاقے میں اس کو شوبان ضلع کے ہیریریو گاؤں کے نزدیک ہوا جس میں کمانڈر عبدالحکیم دھوقوب اور ایک ساتھی مارے گئے جو ایک کار میں سفر کررہے تھے۔ بوکاسو بندرگاہ پر بولتے ہوئے گالان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کس نے کیا۔