بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت اور نیپال کے درمیان ریل و سڑک رابطے

بھوٹان حکومت سڑک اور ریل رابطوں کے لئے بنگلہ دیش، بھوٹان،  انڈیا،نیپال بی بی آئی این پہل کی توثیق کی غرض سے ایوان بالا میں ایک بل پیش کرے گی۔

بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ کے بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری شاہدالحق نے کہا کہ خطے میں سڑک اور ریل رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے یہ ایک بڑی پہل ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھوٹان کی پارلیمنٹ اس بل کو جلد منظور کردے گی۔