سپریم کورٹ میں وزیر اعظم  کی بایو پک پر سماعت آج

سپریم کورٹ آج ایک درخواست کی سماعت کرے گی۔ جس میں وزیر اعظم نریندرمودی کے حالات زندگی سے متعلق فلم کے اجراپر انتخابات ختم ہونے تک انتخابی کمیشن کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی ایک بینچ نے اس درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے سے اتفاق کیاتھا جو اس فلم کے پروڈیوسرز نے داخل کی ہے۔

انتخابی کمیشن نے بدھ کو حالیہ انتخابی مدت کے دوران اس فلم کو دکھائے جانے پر پابندی لگادی تھی۔ کمیشن نے کہا تھا کہ کوئی بھی ایسی فلم جس سے کسی سیاسی پارٹی یا فرد کے مقصد کو فروغ حاصل ہوتا ہو۔ اسے الیکٹرانک میڈیا پر نہیں دکھایاجاسکتا۔