پاکستانی جیل سے مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہا

پاکستان نے خیرسگالی جذبے کے طور پر مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔ پاکستان نے 360 بھارتی قیدیوں کو چار مرحلوں میں رہاکرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس کے تحت ان ماہی گیروں کو ہفتے کے روز چھوڑا گیا ہے۔

100 بھارتی ماہی گیروں کے پہلے گروپ کو اس مہینے کی سات تاریخ کو رہا کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی مالیر جیل سے رہا کئے گئے ان ماہی گیروں کو ریل گاڑی کے ذریعہ لاہور لایا گیا ہے اور آج انھیں واگھہ سرحد پر بھارتی حکام کے سپرد کردیا جائے گا۔