2017میں لیتھ پورہ حملے کا پانچواں ملزم گرفتار

قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں سال 2017 میں لیتھ پورہ گاؤں میں سی آر پی ایف گروپ پر دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں پانچویں ملزم ارشاد احمد ریشی کو گرفتار کیا ہے۔

یہ حملہ جیش محمد کے تین دہشت گردوں نے کیا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ تصادم میں تینوں دہشت مارے گئے تھے۔

این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ریشی ایک اہم سازشی تھا جس نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے علاوہ انہیں گاڑیوں کی سہولت بھی فراہم کی تھی تاکہ وہ حملے سے پہلے سی آر پی ایف گروپ سنٹر کا جائزہ لے سکیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریشی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا ایک رکن ہے۔