راہل گاندھی رافیل سے متعلق  اپنی رائے زنی پر پیر تک وضاحت پیش کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رافیل معاملے میں دیئے گئے فیصلے کے بارے میں راہل گاندھی کے کچھ جملے عدالت عالیہ سے غلط طور پر منسوب کئے گئے ہیں۔ اُس نے کانگریس صدر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے پیر تک اِس سلسلے میں وضاحت پیش کریں۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بنچ نے کہاکہ وضاحت ملنے کے بعد وہ بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی درخواست پر غور کرے گی، جنہوں نے راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ جناب گاندھی کی وضاحت اِس مہینے کی 22 تاریخ یا اُس سے پہلے عدالت کو مل جانی چاہیے۔ اِس معاملے کی اگلی سماعت 23 تاریخ کو کی جائے گی۔