الیکشن کمیشن  وزیراعظم  کی بایو پک پر  فیصلے سے عدالت کو مطلع کرے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے زندگی کے حالات پر بنائی گئی فلم کو پوری طرح دیکھ کر اِس پر پابندی لگانے یا پابندی نہ لگانے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے۔ جمعہ کو یہ فلم پورے ملک میں ریلیز ہونے والی ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بنچ نے کمیشن کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ سربمہر لفافے میں اپنا فیصلہ عدالت کو پیش کرے، جس پر اِس مہینے کی 22 تاریخ کو غور کیا جائے گا۔

فلم پروڈیوسروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی نے فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کے انتخابی کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ کمیشن نے پوری فلم دیکھے بغیر صرف پرومو دیکھ کر اِس پر پابندی لگائی ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہاکہ وہ انتخابی کمیشن یا اس کی کمیٹی کیلئے پوری فلم دکھانے کا انتظام کرنے کو تیار ہے، تاکہ وہ جمعہ تک کوئی فیصلہ کرسکے۔