مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کے اشتہار پر پابندی عائد

مدھیہ پردیش کے اعلیٰ انتخابی افسر نے کانگریس پارٹی کے ’چوکیدار چور ہے‘ اشتہار پر پابندی عائد کردی ہے اور اِس کے نشریے کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ جوائنٹ اعلیٰ انتخابی افسر راجیش کول نے سبھی ضلع افسران کو یہ کہتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ میڈیا سرٹیفکیشن اور معائنہ کمیٹی نے اِس اشتہار کا سر ٹیفکیٹ منسوخ کردیا ہے اور ریاست بھر میں اس پر پابندی ہونی چاہیے۔ بی جے پی نے اعلیٰ انتخابی افسر سے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ یہ اشتہار جارحانہ اور توہین آمیز ہے۔