افغانستان سرکار اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ملتوی

 

افغانستان سرکار اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات ملتوی کردیئے گئے ۔ ان مذاکرات کا اہتمام کرنے والی تنظیم اور انسانی مطالعہ مرکز کے ڈائریکٹر سلطان برکت نے اپنے ٹوئیٹ میں مذاکرت ملتوی کرنے سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔ ان امن مذاکرات کو افغانستان نے جنگ بندی اور امریکی فوجیوں کی واپسی پر تبادلہ خیال سے متعلق ایک اہم قدم مانا جارہا تھا ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کےر وز سرکار ی وفد میں آنے والے لوگوں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا تھا  جس پر ان کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ لوگ معمول کے مطابق نہیں ہیں اور ہمارا اتنے سارے لوگوں سے ملنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ ان مذاکرات میں افغان سرکار کی طرف سے دو سو پچاس حکام کو شرکت کرنی تھی۔