بھارت نے نیپال میں بودھ خانقاہ کی دوبارہ تعمیر کی

 

بھارت نے نیپال میں چھوپل کنڈلنگ بودھ خانقاہ کی دو بارہ تعمیر کی ہے ۔ شیالپا تینزن رنپوچ نے سندھو پال چوک ضلعے کے لیسنکھو گاؤں میں اس نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔ بھارتی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن ڈاکٹر اجے کمار بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ بھارت سرکار کے اٹھارہ اعشاریہ نو ملین نیپالی روپئے کے تعاون سے اس بودھ خانقاہ کی دوبارہ تعمیر کی گئی ہے ۔ اس پروجیکٹ میں اضافی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بھی شامل ہے جیسے رہائش ، باورچی خانہ ،صاف صفائی کی سہولیات اور ملی جلی دیوار ۔ ایک اہم وراثت ہونے کے علاوہ یہ مٹھ یہ علاقائی لوگوں کی سماجی اور ثقافتی زندگی کا ایک اہم جز و ہے ۔