ایشیائی ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ دوہزار انیس کا آغاز

سابق عالمی چمپیئن میرا بائی چانو چین کے ننگ بو میں سنیچر سے شروع ہونے والے ایشیائی ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ دو ہزار انیس میں بھارت کی اہم کھلاڑی ہوں گی ۔ چانو انچاس کلو گرام کے زمرے میں مقابلہ کریں گی ۔

مردوں کے زمروں میں بھارت کی امیدیں یوتھ اولمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے جیرمی لال ریننگا سے ہوگی ۔

کامن ویلتھ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے وکاس ٹھاکر اور ایشیائی یوچھ چمپیئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے اجے سنگھ دوسرے اہم کھلاڑی ہیں ۔

نو دن تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ سنیچر سے ننگ بو یونگبر گمناسیم میں ہوگا ۔ چھبیس زمروں میں میڈل دیئے جائیں گے جن میں سولہ مردوں کے لئے اور دس خواتین کے لئے ہیں ۔