طرابلس میں موجود بھارتی جنگ سے تباہ کن ملک سے فوری طورپر باہر آجائیں :سشماسوراج

 

وزیر خارجہ سشما سوراج نے لیبیا کے شہر طرابلس میں رہنے والے بھارتی افراد سے کہا ہے کہ وہ بلا تاخیر جنگ سے تباہ حال ملک سے باہر آجائیں، کیونکہ بھارت سرکار انہیں بعد میں وہاں سے باہر نہیں لاسکے گی۔ ایک ٹوئیٹ میں محترمہ سوراج نے کہاکہ ہوائی جہازوں کی پروازوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیبیا سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو باہر لائے جانے اور سفر پر پابندی کے بعد بھی طرابلس میں پانچ سو سے زیادہ بھارتی شہری موجو د ہیں اور وہاں حالات تیزی کے ساتھ بگڑ تے جارہے ہیں ۔