پاکستان کے ساتھ ایل او سی تجارت بند

 

بھارت سرکار نے جموں وکشمیر میں ایل او سی پر جمعہ کے روز سے تجارت بند کردی ہے ۔ ا س ضمن میں وزارت داخلہ نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی  کے لئے فنڈنگ ، ہتھیاروں کی سپلائی ، جعلی نوٹوں کے کاروبار، منشیات کی اسمگلنگ اور دراندازی کو بڑھاوا دیئے جانے کی وجہ سے ایل او سی سے پڑوسی ملک کے ساتھ کاروبار کو ختم کردیا گیا ہے ۔ جموں کے راستے پاکستان کے ساتھ دو راستوں سے ہونے والی تجارت بند ہوگئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ ایل او سی تجارت کے راستوں سے ہورہے منشیات کی اسمگلنگ ، نقلی کرنسی کی سپلائی اور دہشت گردوں کے لئے فنڈنگ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔