گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لیبیا کی راجدھانی کے لئے ہورہی لڑائی میں دو سو بیس  افراد مارے گئے: اقوام متحدہ

تریپولی پر قبضے کے لئے لیبیا کی مخالف فوجوں کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے لڑائی میں تیزی آئی ہے۔ لیبیا نیشنل آرمی (ایل این اے) نے اس مہینے کے شروع میں راجدھانی پر قبضہ کرنے کے لئے ایک بڑے فوجی حملے کے اعلان کے بعد سے لڑنے والوں اور شہریوں سمیت کم سے کم دو سو بیس لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایل این اے کے ایک ترجمان نے بن غازی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سوانی اور العزیزیہ شہروں میں ایل این اے دستوں اور مخالف ملیشیا کے درمیان زبردست جدوجہد چل رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکار کے ساتھ متعلقہ ملیشیا نے الواطیہ ہوائی اڈے پر ہوائی حملے کئے۔