این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس سے متاثرہ گروپ کے خلاف اپنی جانچ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ہفتہ کے روز دہلی کے ایک شخص کو آئی ایس آئی ایس سے متاثر گروپ کے خلاف اپنی جانچ کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ یہ گروپ مبینہ طور پر دہلی اور ملک کے دوسرے حصوں میں سیاست دانوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملوں اور سلسلے وار دھماکوں کا منصوبہ بنارہا تھا۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص اترپردیش کے امروہہ شہر کا باشندہ ہے اور اس نے بھارت سرکار کے خلاف لڑائی چھیڑنے کے لئے ماضی میں گرفتار کئے گئے ملزمین کی مدد سے آئی ایس حامی آئی ایس آئی ایس کو تشکیل دیا تھا۔ وہ اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تیرہواں ملزم ہے۔ یہ ملزم دہلی این سی آر اور اترپردیش میں دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنانے میں اہم سازش رچنے والوں میں سے ایک تھا۔