بھارتی بحریہ نے گائڈیڈ میزائل والا بحری جنگی جہاز ’امپھال‘ لانچ کیا

بھارتی بحریہ نے ممبئی کے مجگاؤں ڈوک یارڈ سے ملک میں تیار کردہ گائڈیڈ میزائل والا بحری جنگی جہاز ’امپھال‘ لانچ کیا ہے۔ یہ ایک پروجیکٹ کے تحت لانچ کیا جانے والا تیسرا بحری جہاز ہے جن پر دو کثیر استعمال والے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق بھارتی بحریہ کے ڈائریکٹو ریٹ برائے بحریہ ڈیزائن کے ذریعے ڈیزائن کردہ امپھال ایک سو ترسٹھ میٹر طویل جنگی جہاز سات ہزار تین سو ٹن وزنی ہے۔ یہ جہاز گیس کے چار ٹربائن سے چلتا ہے جس کی رفتار تین ناٹس ہے، یہ جہاز کچھ جدید ترین خصوصیات کا حامل ہے جس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ دشمن کے راڈار پر مشکل سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس بحری جنگی جہاز پر جدید ترین ہتھیار اور آلات نصب ہیں۔ پروجیکٹ پندرہ-بی کے تحت تین بحری جنگی جہاز وشاکھا پٹنم، مرموگوا اور امپھال دو ہزار اکیس سے بھارتی بحریہ میں شامل کیے جاتے ہیں۔