امریکی وزیر خارجہ کا روس کے معاملے پر سخت کارروائی کا انتباہ

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ روس کے معاملے پر سخت کارروائی کریں گے۔ انھوں نے خصوصی وکیل روبرٹ موئیلر کے روس کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کے لئے بڑے پیمانے پر کی گئی مہم جوئی کے انکشاف کے بعد یہ بات کہی ہے۔ موئیلر کی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے ایک دن بعد پومپئو نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے روس کے ساتھ کی گئی ہر میٹنگ کے دوران سنہ دو ہزار سولہ کے انتخاب میں دخل دینے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ پومپئو نے ایک اخباری کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں ہونے والے دیگر انتخابات میں روس کی دخل اندازی کو روکنے کے لئے بھی کوششیں کررہا ہے۔