فٹ بال کے فائنل مقابلے میں سروسز نے پنجاب کو ایک۔صفر سے شکست دے کر سنتوش ٹرافی کا خطاب حاصل کیا

لدھیانہ میں کھیلے گئے فٹ بال کے فائنل مقابلے میں سروسز نے پنجاب کو ایک۔صفر سے شکست دے کر سنتوش ٹرافی کا خطاب حاصل کیا۔ کھیل کے پہلے نصف میں دونوں ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ کھیل کے دوسرے نصف حصے میں سروسز نے پہلا گول داغا اور کھیل کے ختم ہونے تک اسے برقرار رکھا۔ اس سے قبل سیمی فائنل مقابلوں میں ، پندرہویں بار فائنل میں داخل ہونے کے لئے آٹھ دفعہ کی فاتح پنجاب نے پانچ دفعہ کی فاتح گوا کو دو۔ایک سے ہرایا تھا۔ سروسز نے گیارہویں دفعہ خطاب جیتنے کے لئے سیمی فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹ میں کرناٹک کو چار۔تین سے ہرایا تھا۔