بنگلہ دیش میں سبھی مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال

بنگلہ دیش میں سبھی مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات، اب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں ای وی ایم کے ذریعے کرائے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کے انتخابی کمیشن کے سکریٹری ہلال الدین احمد نے کہاکہ ای وی ایم کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کردیاگیا ہے اور حکومت انہیں مقامی بلدیاتی انتخابات میں استعمال کرنے کے تئیں پراعتماد ہے۔