سری لنکا: انٹرپول دھماکوں کی تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار

انٹرپول نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا حکام کو ملک میں ہوئے بھیانک قسم کے دہشت گردانہ حملے میں تحقیقات کے سلسلے میں مکمل تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔

انٹرپول کے سکریٹری جنرل جرگن اسٹاک نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ انٹر پول ممبر ملک کی درخواست پر سانحہ سے نمٹنے والی ایک ٹیم تعینات کرسکتی ہے تاکہ بحران کی کیفیت میں موقع پر امداد اور تعاون فراہم کیا جاسکے۔ پیرس میں قائم انٹر پول ایک ایسا ادارہ ہے جو عالمی سطح پر پولیس کو تحقیقات کے کام میں تعاون فراہم کرتا ہے۔