کابل میں گردوارے پر حملہ: ہندوستان نے  کی اس گھناؤنے اقدام کی شدید مذمّت 

حکومت ہند نے بدھ کے روز کابل  میں گردوارے پر حملے کی شدید مذمّت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ‘‘ ہم مہلوکین کے قریبی رشتے داروں کے ساتھ  دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ ہندوستان، افغانستان میں ہندو اور سکھ برادری کے متاثرہ کنبوں کی ہر ممکنہ امداد کے لئے تیار ہے۔

اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر اس طرح کے بزدلانہ حملوں  سےخصوصاً کووڈ۔19 وبا کی گھڑی میں، اس طرح کے حملوں کے مرتکبین  اور ان کے حمایتیوں کے شیطانی نظریات کا اظہار ہوتا ہے۔

اس حملے   کے جواب کے لئے ہم  افغان سلامتی افواج کی دلیری اور افغان  عوام نیز ملک کے تحفظ کے لئے ان کے مثالی  حوصلے کی ستائش کرتے ہیں ۔

حکومتِ ہند،  بحالیٔ امن کی کوششوں  کے لئے افغان عوام، وہاں کی حکومت اور سلامتی افواج  کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔