سماج کے کمزور طبقات کے لئے جامع پیکیج کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا  سیتا رمن نے سماج کے معاشی  طور پر کمزور طبقات لئے ایک جامع پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

1.7 لاکھ کروڑ روپئے مالیت کا پردھان منتری غریب کلیان پیکیج

  1. اگلے تین ماہ کے لئے کورونا کے خلاف لڑنے والوں کے لئے 50 لاکھ روپئے کا بیمہ
  2. اسٹاک مارکیٹ کے لئے اسٹیبلائزیشن فنڈ

غریب؍کمزور طبقے کے لئے

  1. اگلے تین ماہ کے لئے  مفت اضافی 5 کلو چاول؍گیہوں
  2. اگلے تین ماہ کے لئے  مفت 1 کلو دال

یہ ان کے  ماہانہ راشن کے علاوہ ہوگا۔ اس سے غریبی کی سطح کے نیچے کے 80 کروڑ مستفیضین کو فائدہ ہوگا۔

مندرجہ بالا اضافی آئٹم 2 قسطوں میں دستیاب ہوں گے۔

نقد منتقلی یا ڈی بی ٹی

  1. کسان: 6000 روپئے کی سالانہ قسط میں سے 2000 روپئے اپریل 2020 کے پہلے ہفتے میں منتقل کئے جائیں گے۔
  2. منریگا: مزدوری اضافے کے بعد 202 روپئے روزانہ کی گئی ہے۔ اس سے منریگا مستفیضین کو اضافی 2000 کروڑ روپئے ملیں گے اور 5 کروڑ کنبوں کو فائدہ ہوگا۔
  3. بزرگوں؍بیواؤں؍دویانگوں کو 2 قسطوں میں 1000 روپئے کی مدد دی جائے گی۔ اس سے 3 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
  4. 20 کروڑ جن دھن یوجنا خواتین کو اگلے تین ماہ کے لئے 500 روپئے ماہانہ کی امداد
  5. اجولا یوجنا کے تحت، 8 کروڑ کنبوں کو اگلے تین ماہ کے لئے مفت گیس سلنڈر دئے جائیں گے۔
  6. دین دیال نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن کے تحت خواتین خود روزگار گروپوں کو ان کی تجارت کے لئے 20 لاکھ روپئے تک کے کولیٹرل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے 7 کروڑ کنبوں کو فائدہ ہوگا۔ 
  7. حکومت ہند آجر اور ملازمین دونوں کے لئے اگلے تین ماہ کے دوران، ان اداروں کو جہاں 100 سے کم ملازمین ہیں ای پی ایف کنٹریبیوشن (12 فی صد جمع 12 فی صد یعنی 24 فی صد) ادا کرے گی، جن کا 90 فی صد 15000 روپئے ماہانہ کماتا ہے۔ اس سے 80 لاکھ کارکنوں اور 4 لاکھ اداروں کو فائدہ ہوگا۔
  8. وبا کی وجہ سے ای پی ایف اسکیم میں ترمیم کی جائے گی۔ جس کے تحت  مزدوروں؍ ملازمین کے لئے75 فی صد تک یا تین ماہ کی مزدوری کے برابر تک، ان میں سے جو بھی کم ہو نان ریفنڈ ایبل ایڈوانس کی اجازت ہوگی۔

حکومت ہند کے پاس 31000 کروڑ روپئے  مالیت کا کنسٹرکشن ورکرس ویلفیر فنڈ ہے۔جس کے لئے 3.5 کروڑ تعمیراتی مزدوروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ریاستی حکومتوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مشکل وقت میں تعمیراتی مزدوروں کی مدد کے لئے اس فنڈ کا استعمال کریں۔

 ضلع عہدیداروں کے پاس دستیاب، ڈسٹرکٹ منرل فنڈ کو معدنیاتی مزدوروں کی میڈیکل اسکریننگ ٹیسٹ اور صحت سے متعلق ضروریات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔