22.05.2020 02:30 PMاہم سرخیاں

بھارت میں کووڈ 19 سے 48 ہزار500سے زیادہ افرادصحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح میں مستقل اضافہ، وزارت صحت کے مطابق اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال اور اڈیشہ کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ  طوفان امفن سے ہونے والے نقصان کا فضائی سروے کیا۔ دونوں ریاستوں میں املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے

وزیر اعظم نے اڈیشہ اور مغربی بنگال  دونوں ریاستوں کی تعمیر نو میں ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ،پوری قوم دونوں ریاستوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے

مغربی بنگال میں طوفان  امفن کے باعث 76 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کو 2 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانت داس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ توقع ہے کہ 21 -2020میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں بہتری آۓ گی۔ بینک نے ریپو ریٹ میں 4.45 فیصد سے 4 فیصد کمی کا اعلان کیا

رییورس ریپو ریٹ 3.35فیصد ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ رواں مالی سال کے تیسرے اور چوتھے سہ ماہی میں افراط زر 4 فیصد سے نیچے آئے گا

 

ریلوے ریزرویشن سینٹرز نے چنندہ ریلوے اسٹیشنوں میں 200 ٹرینوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی ہے،جو یکم جون سے سفر شروع کریں گی

 

چین ہانگ کانگ خود مختار خطے میں بدامنی کے بعد قومی سلامتی کے قانون پر زور دے رہا ہے۔ ہانگ کانگ کئی مہینوں سے بدامنی اور پرتشدد مظاہروں سے جوجھ رہا ہے

 نیپالی سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے بھارت مخالف تبصرے اور حکمراں این سی پی کے داخلی معاملات میں مبینہ چینی مداخلت پر نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) میں ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے

 

 امریکہ ‘اوپن اسکائی ٹریٹی’ سے دستبردار ہو رہا ہے جو فوجیوں کے غلط استعمال کےخطرہ کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا کیونکہ روس اس معاہدے پر قائم نہیں رہا