23.05.2020 09:00 AM اہم سرخیاں

وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندری طوفان سے متاثر مغربی بنگال کے لئے ایک ہزار کروڑ اور اوڈیشہ کے لئے پانچ سو کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا

 

ملک میں کووڈ۔19کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہو کر اکتالیس فیصد ہو گئی

 

ملک میں کووڈ۔19کے  اسی فیصد مریض صرف پانچ ریاستوں میں،دیگر ریاستوں میں مریضوں کی تعداد بہت کم

 

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی ادارہ صحت کے چونتیس رکنی ایگزیکٹیو بورڈ کے چیئر مین کا عہدہ سنبھالا

 

ایئر انڈیا نے گھریلو پروازوں کے لئے بکنگ شروع کر دی

 

آئی سی ایس ای کے دسویں اور بارہویں کے بقیہ بورڈ امتحانات کا انعقاد پہلی سے چودہ جولائی  کے درمیان

 

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا: ملک میں کمیونٹی ریڈیو نیٹ ورک میں توسیع کی جائے گی

 

سعودی عرب میں چوبیس مئی بروز اتوار کو عید الفطرمنائے جانے  کا اعلان

 

پاکستان :کراچی کے رہائشی علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

 

نیپال:کورونا وائرس کے مزید تیس ٹیسٹ رپورٹ مثبت،متاثرین کی تعداد چار سو ستاسی تک پہنچی