23.05.2020 02:30 PMاہم سرخیاں

وزارت صحت نے کہا :ایک لاکھ افراد میں سات اعشاریہ نو افراد کورونا متاثر،اموات کی شرح تین اعشاریہ دو فیصد

 وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ملک کو خود کفیل بنانے  کی ضرورت پر دیا زور

پچھلے چوبیس گھنٹے میں  کورونا وائرس انفیکشن کے  ایک لاکھ پندرہ ہزار تین سو چونسٹھ نمونوں کی جانچ کی گئی : آئی سی ایم آر

وزارت صحت نے  ہائیڈرو کسی کلورو کوئین(ایچ سی کیو)کو کووڈ۔19 کے مدافعتی علاج کے طور پر استعمال کرنے کے لئے نظر ثانی ایڈوائزری جاری کی

وندے بھارت مشن کے تحت پنجاب میں آسٹریلیا سے دو سو دواور کناڈا سے ایک سو ایکہتر بھارتی شہریوں کو واپس لایا گیا

ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث بھارت کورونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے میں کامیاب رہا:نیتی آیوگ

سکم ملک کی واحد ریاست، جہاں ایک بھی کورونا وائرس مریض کی تصدیق نہیں،تیرہ جون سے اسکول اور کالج کھولنے کی تیاری

اسلامو فوبیا کے معاملے پر بھارت کو سینسر کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے اقدام کو مالدیپ نے مسترد کر دیا

امریکہ نے کہا :ہانگ کانگ میں احتجاج سے نمٹنے کے لئے چین کا قومی سلامتی قانون عوام مخالف،اس اقدام سے امریکہ اور چین کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں